بالوں کی قبل از سفیدی کا مسئلہ اکثر لوگوں کو درپیش ہوتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، لیکن ایسی بات نہیں کہ اس مسئلے کا حل موجود نہ ہو۔
ویسے تو گوشت، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات اور انڈوں (انڈوں کی زردی) سے اس مشکل کا حل ممکن ہے لیکن کچھ ایسے نسخے بھی ہیں جسے استعمال کرکے ان بالوں کو اپنی قدرت رنگت پر لایا جاسکتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے سفید بالوں کو کالا کرنے کیلئے بہت آسان اور کم قیمت نسخہ بیان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں چار پانچ سکاکائی کی چار یا پانچ پھلیاں 5سے 7آم کے پتے ڈال لیں، آدھی کیری کا چھلکا، ایک چمچ فالسے کا پلپ اور ایک چمچ چائے کی پتی بھی شامل کرلیں۔
اس کے بعد ان سب چیزوں کو اتنا پکائیں کہ ان کا عرق نکل آئے اور اور پانی بھی آدھا کپ رہ جائے، اس کے بعد اس میں ایک چھوٹی شیشی کلونجی کا تیل ڈال لیں۔
اس کو بھی اچھی طرح گرم کرنے کے بعد اسے چھان لیں اور ایک بوتل میں بھرلیں، ایک چمچ تیل میں ایک چمچ پانی ملا کر اس تیل کو بالوں میں ہفتے میں تین بار باقاعدگی سے لگائیں، یہ تیل رات کے وقت لگائیں اور صبح نہا لیں۔
ماہرین کے مطابق بالوں کی قبل از سفیدی کی عام ترین وجوہات میں جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کے ساتھ ساتھ جسم میں فولک ایسڈ کی بھی کمی ہوتی ہے جس کے باعث بال جوانی میں ہی سفید ہونے لگتے ہیں۔