اشتہار

ویڈیو: مودی کے شہر گجرات میں نماز کا طریقہ سکھانے پر اسکول ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اسکول ٹیچر کو اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا کیوں کہ انھوں نے بچوں کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا تھا۔

بھارت میں انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی عروج پر ہے، مودی کے آبائی شہر گجرات میں منگل کو انتہا پسند ہندوؤں نے ایک پروفیسر پر وحشیانہ تشدد صرف اس لیے کیا کہ انھوں نے اپنے طالب علموں کو نماز کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر مولک پاٹھک مختلف مذاہب کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں، جس میں ان مذاھب کے پیروکاروں کی مذہبی رسومات سے متعلق بھی بتایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

یہ واقعہ احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا، جس کے طلبہ کو تمام مذاہب کے طریقے بتانا کورس کا حصہ تھا، تاہم انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے احتجاج شروع ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کو معافی بھی مانگنی پڑ گئی۔

اسکول انتظامیے کی جانب یہ وضاحت بھی جاری کی گئی کہ کسی طالب علم کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا، یہ سرگرمی طلبہ کو مختلف مذاہب کی عبادات کے طریقوں سے آگاہ کرنے کی مشق کا حصہ تھی۔

دراصل اسکول کی جانب سے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں پرائمری سیکشن کے ایک طالب علم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا، یہ ویڈیو بعد ازاں پیج سے ہٹا دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں