ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

لاہور میں معلم کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں معلم نے چھٹی کرنے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں معلم نے 10 سالہ طالب علم کو چھٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔

تھانہ لیاقت آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

ادھر ڈسلہ میں چچا نے موبائل فون پکڑنے پر بھتیجے پر تشدد کا کیا ہے۔

موترہ پولیس نے بچے کو بازیاب کرواکر ملزم چچا کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں