بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بارش میں بچوں کو ڈھال بنانا مہنگا پڑگیا، اسکول ٹیچر ملازمت سے فارغ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول ٹیچر کو بارش کے دوران اسکول پہنچنے کا بھونڈا طریقہ اپنانا مہنگا پڑگیا اور انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیچر جیسے ہی اسکول کے داخلی دروازے پر پہنچتی ہیں تو بارش کا پانی ان کا استقبال کرتا ہے، اسکول ٹیچر کو سیلابی پانی سے بچانے کے لئے طلبہ وطالبات نے کرسیوں سے راہداری بنائی ڈالی اس دوران بچے بارش اور غلاظت سے بھرے پانی میں بھیگتے رہے۔

ویڈیو میں بچوں کے گروپ کو پانی میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ وہ اپنے استاد کے چلنے کے لیے لگاتار پلاسٹک کی کرسیاں رکھ سکیں، مذکورہ خاتون کرسیوں پر چڑھ کر کلاس روم تک جاپہنچی۔

وائرل ویڈیو کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا کا ہے، وائرل ویڈیو پر متعلقہ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اسکول ٹیچر کے اس اقدام پر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں