اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

خاتون کو ہراساں کرنے پر اسکول ٹیچر کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں اسکول ٹیچر کے ناشائستہ سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشتعل افراد نے اسکول ٹیچر کی درگت بنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر کے رویے کی شکایت پولیس سے بھی کی گئی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل مشتعل افراد نے ٹیچر کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

گزشتہ روز کری چیدو منڈل کے پدمارا نائیڈوپلم پنچایت کے وائی کالونی میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر پر خاتون باورچی کے ساتھ غیر انسانی رویے اور چپل سے مارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے باعث وہاں کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گاؤں والوں نے مذکورہ ٹیچر کو بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی سرکاری اسکول کے استاد ویمولا وینکٹ روی کمار نے اسی اسکول میں کام کرنے والی خاتون باورچی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

خاتون کے احتجاج کرنے پر اسے چپل سے مارا گیا، واقعہ کے بارے میں سن کر گاؤں کے بزرگوں نے ان سے بات کی، لیکن معافی مانگنے کے بجائے روی کمار نے ان سے بحث کی اور انہیں چیلنج کردیا۔

نوجوان کو جاب نہ دینے والی کمپنی نے مضحکہ خیز جوابی ای میل میں‌ کیا کہا؟

ٹیچر کے رویے سے ناراض مقامی لوگوں نے اسے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے ہی اس کی درگت بنادی۔

آندھرا پردیش پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور تفتیش کے بعد روی کمار کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (MEO) نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مزید کارروائی کے لیے تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں