ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

9 سال سے بغیر تنخواہ کے بچوں کو اسکول میں پڑھانے والا استاد

اشتہار

حیرت انگیز

آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، تاہم ایک اسکول ٹیچر ایسا بھی ہے جو 9 سال سے بغیر کسی تنخواہ کے بچوں کو پڑھانے اسکول آتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکول ٹیچر غلام شبیر کو 2012 میں اسکول ٹیچر کی نوکری ملی تھی لیکن 3 سال بعد اسے حکومت نے جعلی بھرتی قرار دے کر ملازمت سے فارغ کردیا، مگر اس کے باوجود یہ استاد خود کو بچوں کو تعلیم دینے سے نہ روک سکا۔

غلام شبیر گزشتہ 9 سال سے کبھی 2 کلومیٹر پیدل تو کبھی لفٹ لے کر اسکول پہنچتا ہے، فارغ وقت میں یہ اسکول ٹیچر کھیتی باڑی کرتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔

- Advertisement -

اسکول ٹیچر نے بتایا کہ میری اپائنمنٹ 2012 سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک میں اسکول میں روزانہ آتا ہوں اور بچوں کو پڑھاتا ہوں، 2015 سے ہماری تنخواہ حکومت نے بند کردی ہے۔

اس ٹیچر کے جنون پر اسکول انتظامیہ اور دیگر اساتذہ بھی حیران ہیں کہ گزشتہ 9 سالوں سے تنخواہ بند ہونے کے باوجود یہ مستقبل کے معماروں کو تعلیم دینے میں مصروف عمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں