جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رحم دلی بانٹنے والی مشہور اسکول ٹیچر کی موت نے لوگوں کو اداس کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: ملکی سطح پر اپنے اسکول کے بچوں کی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی ٹیچر نے کرونا انفیکشن سے لڑتے ہوئے جان ہار دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو کی مشہور استانی کرونا کی وجہ سے جان ہار گئیں، انھوں نے 2018 میں اپنے اسکول کے بچوں کی ایک دل موہ لینے والی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے وہ امریکا بھر میں مشہور ہو گئی تھیں۔

35 سالہ زیلین بلانکس نے دو سال قبل ایلمنٹری اسکول میں پہلی جماعت کے بچوں کی ایک ویڈیو بنائی، بچوں کو گڈ مارننگ یا گڈ بائی میں سے ایک کا انتخاب کر کے ایک دوسرے کے گلے لگنا تھا، یا ہاتھ ملانا تھا، یا تالی بجانی تھی یا مکے لڑانے تھے۔

- Advertisement -

ٹویٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زیلین بلاکس نے لکھا کہ ہفتے کے اختتام کا یہ کتنا خوب صورت طریقہ ہے، انھوں نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ بچوں کو یہ محسوس کرانا چاہتی تھیں کہ وہ ایک محفوظ جگہ پر پڑھ رہے ہیں اور محفوظ ماحول میں سیکھ رہے ہیں۔

دلوں کو موہ لینے والی اور بچوں کی اس پسندیدہ ٹیچر کا 20 اکتوبر کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، شروع میں ان کی طبیعت خراب ہوئی لیکن علاج سے سنبھل گئی، اور وہ اپنا خیال خود رکھنے لگیں لیکن پھر ان کی طبعیت اچانک بہت خراب ہو گئی اور انھیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا۔

آخر کار 9 ہفتے آئی سی یو میں گزارنے اور دو ماہ کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے انھوں نے پیر 28 دسمبر کو جان ہار دی۔

اسکول کی پرنسپل کرسٹینا سانشے شاویرا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ رحم دلی بانٹتی تھی، وہ بہت زیادہ پیار کرنے والی شخصیت تھی، ان کے چھوٹے چھوٹے اقدامات نے بھی بہت سے لوگوں کو ان کا گرویدہ کر دیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے بچے ان کے ساتھ بہت مطمئن اور خوش رہتے تھے، یہ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں