تازہ ترین

کرسی کے لیے ٹیچرز لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کرسی کے معاملے پر دو خواتین ٹیچر لڑ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر چتراکوٹ کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین نے ایک کرسی کو اپنی اپنی طرف سے دبوچ کر رکھا ہوتا ہے اوراسی دوران ان کے درمیان تکرار جاری ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


کمنٹس میں ایک شخص نے مسکراہٹ کے ایموجی کے ساتھ لکھا ہے ”انڈیا میں خوش آمدید۔“

ایک اور شخص نے طنزاً لکھا ہے کہ ”کیا یہ میوزیکل چیئر کھیل رہی تھیں؟“ ایک صارف نے لکھا ”یہ بی جے پی کا دور حکومت ہے، اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔“

Comments