کوئٹہ : 800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتےہیں ہماری بچیاں آگےآئیں اور تعلیم حاصل کریں، جب پڑھی لکھی ماں ہوگی تومعاشرہ ترقی کرے گا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ دن دورنہیں بلوچستان اپنی تمام فیلڈمیں ترقی کرےگا، ہمارےپاس انفرا اسٹرکچر اور اسکولز ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اصل مسئلہ ہے کہ ٹیچرز اسکول آنے کو تیار نہیں ہیں، ہم 800 کے قریب اساتذہ کو ٹرمینیٹ کرنے جارہے ہیں ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ڈسٹرکٹ میں کتنے اسکول ہیں، جو سالوں سے بند ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے اسکول کھولنے ہیں یہ نہیں ہوسکتا، کوئی گھربیٹھے تنخواہ لے، یہ نہیں ہو سکتا ہم کوئٹہ میں بیٹھ کر دوردرازبلوچستان میں اسکول کھلوائیں گے اور ہم کنٹریکٹ پرٹیچرزبھرتی کریں گے اگر وہ میرٹ پرنہیں توفارغ کردیں گے۔