جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

این اے 240 الیکشن: ہنگامہ آرائی پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے حلقہ این اے 240 ضمنی انتخابات کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اس میں ایس ایس پی طارق نواز، ایس ایس پی عارب مہر، ایس ایس پی ابریز عباسی اور ایس ایس پی کورنگی ٹیم میں شامل ہیں۔

پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تمام درج مقدمات کی تفتیش کرے گی۔ ہنگامہ آرائی کے واقعات پر پولیس نے چار مقدمات درج کیے تھے۔ مقدمات دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تحت درج ہوئے تھے۔

- Advertisement -

خصوصی ٹیم تمام واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت کرے گی۔ تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کی جائیں گی۔

خصوصی ٹیم کو مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم کراچی رینج سے کسی بھی افسر کی مدد حاصل کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں