بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ جاری ہے۔
دراصل بازو پر پٹی پدماکر شیولکر کے اعزاز میں پہنائی گئی تھی جو ممبئی میں 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شیوالکر بھارت کے ڈومیسٹک سرکٹ میں ایک بڑا نام تھا اور انہوں نے ممبئی کی رانجی ٹرافی میں بڑا کردار ادا کیا، وہ بمبئی کی ٹیم کا حصہ تھے جس نے نو رانجی ٹرافی ٹائٹل جیتے۔
شیوالکر کی موت کے بعد سابق کرکٹرز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور بی سی سی آئی نے بھی کھلاڑیوں کی جرسیوں پر بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
سابق کرکٹر کا نام رانجی ٹرافی کی تاریخوں میں درج ہے جہاں انہوں نے دو دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر گزارا 124 فرسٹ کلاس میچوں میں انہوں نے 19.69 کی شاندار اوسط سے 589 وکٹیں حاصل کیں۔