اشتہار

ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے آئندہ میچز میں بھرپور واپسی کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پچ بہت اچھی تھی اور بین ڈنک نےاچھا کھیل پیش کیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ میچ جیتنےہیں تو کیچ پکڑنے ہوں گے، ٹیم بہت مضبوط ہے اور بھرپورکم بیک کریں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

کنگز کے کپتان نے کہا کہ لاہور کے کراؤڈ کا شکریہ انہوں نےبہت سپورٹ کیا، ہم ہوم گراونڈ میں جا کر بہترین کھیل پیش کریں گے۔

پی ایس ایل کی مہم میں کراچی کنگز اگلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف 12 مارچ کو کراچی کے میدان پر کھیلے گی جب کہ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی میں ہی مدمقابل ہو گی۔

پی ایس ایل کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں