سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، شاہین آج آرام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کینگروز کو آسٹریلیا میں ہی ڈھیر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے قومی کھلاڑی پریکٹس کے دوران خوب اپنے پسینے بہا رہے ہیں۔
قومی ٹیم چار دن مسلسل ٹریننگ کے بعد آج آرام کرے گی، کھلاڑیوں نے اپنی نظریں سیریز پر جمالی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کینگروز کو انہیں کے میدان میں ڈھیر کردیں گے۔
سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں شائقین کرکٹ بابراعظم کی قیادت کے گر دیکھنا چاہتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے موجودہ کپتان نے اگر پرفارم نہیں کیا تو مستقبل میں مسائل کھڑے ہوں گے۔
دوسری جانب معین خان سمیت دیگر سابق کپتان اور کھلاڑیوں نے مشورہ دیا ہے کہ بھرپور حکمت عملی سے میدان میں اترا جائے، بڑی ٹیم سے مقابلہ آسان نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پہلے ٹور میچ میں آسٹریلیا الیون کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا پہلا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیاسےسیریز جیتیں گے، فخر زمان
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔