تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آسٹریلوی ٹیم اسپن جال میں پھنس گئی، بھارتی چال کامیاب

آسٹریلوی ٹیم اسپنرز کے جال میں پھنس گئی، پوری ٹیم صرف 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے۔

ناگپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کا پہلا روز مکمل طور پر بھارت کے نام رہا۔ ٹیم میں کئی ماہ بعد واپس آنے والے جڈیجا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایشون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سازشی پچ تیار کرنے کی بھارتی چال پکڑی گئی

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔ ابتدا میں ہی محمد شامی اور محمد سراج نے اوپننگ جوڑی وارنر اور عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے کینگروز کو دھچکا پہنچایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ایک ایک رنز اسکور کیے جس کے بعد لیبھوشین اور اسٹیو اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا لیکن 84 کے مجموعے پر لیبھوشین 49 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ اسمتھ بھی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہینڈزکومب نے 31 اور الیکس کیرے نے 36 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز مزاحمت نہ کر سکا۔ رنشا، مرفی اور نیتھ لائن صفر جب کہ اسکاٹ بولانڈ نے ایک ہی رنز بنایا۔

انڈیا نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے۔ کپتان روہت شرما 56 رنز اور نائٹ واچ مین ایشون صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کےایل راہل نے 20 رنز کی باری کھیلی۔

Comments

- Advertisement -