کوئٹہ گلیڈیئٹر کے نسیم شاہ کے مداحوں کے کیا کہنے ایک ننھی پرستار اپنے پسندیدہ بولر سے مل کر مارے خوشی کے رو پڑی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر اور پی ایس ایل کی فرنچائزر کوئٹہ گلیڈیئٹر کی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے نسیم شاہ نے اپنی جاندار بولنگ سے کیریئر کی ابتدا میں ہی دنیا بھر میں اپنے مداح بنا لیے ہیں۔ ملک میں بھی ان کے پرستاروں کی کوئی کمی نہیں۔ ان پرستاروں میں نوجوانوں کے ساتھ کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈیئٹرز پی ایس ایل میں اپنے میچز کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ کی ننھی پرستار اپنی آنکھوں کے سامنے پسندیدہ بولر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور مارے خوشی کے اس کی آنکھیں چھلک پڑیں۔
یہ کمسن فین اپنے پسندیدہ بولر کا اسکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کا میچ دیکھنے آئی تھیں۔ اس فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو گلیڈیئٹرز کی انتظامیہ ملاقات کے لے بولر کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔
اس موقع پر بچی کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلکتے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ نسیم شاہ بھی اپنی ننھی پرستار کی محبت سے بے حد متاثر ہوئے۔ اس موقع پر ان کی فین نے ہاتھ سے بنایا ان کا اسکیچ دیا جس پر بولر نے آٹو گراف دیا اور بچی کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کے کپتان کو گلے لگا لیا
اس ویڈیو کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر شیئر کیا ہے جس کو صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
'
A lucky fan meets her favourite @iNaseemShah after the match#PurpleForce #QGvPz pic.twitter.com/wdeaoBFCxJ
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 20, 2023