بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اے دل ہے مشکل کا ٹیزرجاری‘ فواد خان بھی جلوہ گر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی وڈ کی ایک اور شاہکار فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے‘ فلم میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ افروز ہوں گے۔

کبھی الوداع نا کہنا‘ مائی نیم از خان اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر جیسی منفر د فلموں سے اپنی پہچان بنانے والے کرن جوہر ایک بار پھر اپنے ناظرین کے لیے لارہے ہیں ایک انتہائی دلچسپ اور منفرد فلم‘ جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

فلم کا ٹیزر دیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کریں

ae-dil-hai-mushkil-759

فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور‘ انوشکا شرما اور ایشوریا بچن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستانی نژاد فواد خان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

Fawwad khan

فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جو کہ ارجیت سنگھ کی آواز میں فلم کے ٹائٹل سانگ پرمشتمل ہے اور فلم کے ٹائٹل سانگ نے منظرعام پر آتے ہی تہلکہ مچادیا ہے۔

both

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور اپنے سے لگ بھگ دس سال بڑی ایشوریہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں ‘ ویسے بالی وڈ میں یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں خود سے کم سن اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

aish

ایک جانب تو رنبیر‘ ایشوریہ کے ساتھ عشق کی پینگیں لڑاتے نظرآرہے ہیں تو دوسری جانب فلم میں انوشکا شرما بھی موجود ہیں جن کے ساتھ رنبیر کپور پہلے ہی بمبئی ویلوٹ میں رومانوی سین کرچکے ہیں اور اس فلم میں رنبیر ایشوریہ کے ساتھ انوشکا کے ہمراہ بھی پیار میں مبتلا نظرآئیں گے اور یہی وہ ٹوئسٹ ہے جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

ranbeer

لیکن کہانی ابھی یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ فلم میں فعاد خان بھی ہیں جو کہ مختصر لیکن اہم کردار اداکررہے ہیں اور بی ٹاؤن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلم میں فواد کے کردار کوشائقین کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کرپائیں گے۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 28 اکتوبر کو ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ریلیز کے ساتھ ہی یہ فلم دھوم مچادے گی۔

اے دل ہے مشکل کا ٹیزر

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں