منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

غربت،بےروزگاری پرقابوکیلئےفنی تعلیم کافروغ ضرورت ہے،اسلم اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر تجارت پنجاب نے بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں کہا کہ غربت، بے روزگاری پر قابو کیلئے فنی تعلیم کا فروغ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتجارت پنجاب اسلم اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فنی تعلیمی بورڈ کے مالی سال 21-2020 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بورڈ کے دیگر 13 نکاتی ایجنڈے بھی منظور کرلیے گئے جبکہ امتحانات کے بغیر ترقی پانے والے طلبہ کی امتحانی فیس میں 40 فیصد کمی کی توثیق بھی کی گئی۔

ڈی اےای، کامرس، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل پر سہولت دی گئی جبکہ اگلی کلاسوں میں ترقی کےلیے فنی تعلیمی بورڈ ایکٹ، آرڈیننس 1962 میں ترمیم منظور کی گئی۔

وزیر تجارت پنجاب اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری پر قابو کیلئے فنی تعلیم کا فروغ ضرورت ہے۔

اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے عمل پیرا ہے، اگلی کلاسوں میں ترقی پانے والے طلبہ کو فیسوں میں کمی کا فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں