ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

دفتر خارجہ کو ہم نے ڈیجٹلائزڈ اور پیپر لیس کرنا ہے،شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کو ہم نے ڈیجٹلائزڈ اور پیپر لیس کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے’’ایف ایم ڈائریکٹ‘‘کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کو ہلا دیا ،گورننس کا انداز تبدیل کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اپنے اثرات چھوڑ کر جائے گا،کرونا وائرس کے اختتام پر بہت سی چیزیں تبدیل ہوں گی،ہمیں کرونا کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن کو مزید اہمیت دینا پڑےگی۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ چندماہ پہلے تصور ہی نہیں تھا کہ کابینہ، قومی کمیٹی کا اجلاس ویڈیو کانفرنس پر ہوگا،دفترخارجہ کو ہم نے ڈیجٹلائزڈ اور پیپر لیس کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے رابطوں میں آسانی پیدا ہوئی ہے،ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا بھر میں پاکستانی مشنز سے رابطہ آسان ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے باعث وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایاگیا۔وزیر خارجہ کے مطابق حکومت 144ارب روپے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو دے رہی ہے۔

کرونا کے وار جاری، پاکستان میں 135 اموات ، کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 11 نئی اموات رپورٹ ہوئی جس کے بعد تعداد 135 تک جا پہنچی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں