منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 2 شوٹر ٹریس کرلیے گئے ہیں، ایک شوٹر کا تعلق پتوکی جبکہ دوسرے کا لاہور سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوٹرز کی شناخت کیمروں کے ذریعے کی گئی ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس کی تین ٹیمیں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں، دونوں شوٹرز فیملیوں سمیت گھروں سے غائب ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے بتایا تھا کہ جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں 4 شوٹرزتھے، واردات میں رکشہ اورموٹر سائیکل کااستعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشہ نے مقتول کی گاڑی روکی اور موٹر سائیکل سوار شوٹرفائرنگ کرکےفرارہوا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول اہلیہ کیساتھ نکلا تو رکشہ کےذریعے پہلےریکی کی گئی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کیساتھ ریکی کرتے آیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے رکشہ سے موٹر سائیکل پر جگہ تبدیل کی اور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سواررکشہ میں بیٹھا،ہیلمٹ پہنا شوٹر موٹر سائیکل لیکر نکلا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ کس کی ملکیت، تفصیلات حاصل کر لی گئیں، اور ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی گئیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی تھی جس سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں