تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا جنون، ایک اور نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریلی کے علاقے کا رہائشی نوجوان گولیوں سے بھرا پستول ہاتھ میں لے کر ویڈیوریکارڈ کررہا تھا کہ اسی دوران بے دھیانی میں ٹریگر دب گیا۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بریلی کے علاقے نواب گنج کے گاؤں مودھیا بھیکمپور میں پیر کے روز پیش آیا، مقتول کے اہل خانہ اس بات سے لاعلم تھے کہ پستول میں گولیاں موجود ہیں اور وہ لوڈ بھی ہے۔ مقتول نوجوان اپنے والد کا پستول لے کر ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق انہوں نے جب فائر کی آواز سنی تو وہ باہر کی طرف بھاگے اور جب دیکھا تو’کیشو‘ خون میں لت پت پڑا ہوا تھا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گولی نوجوان کے دل پر لگی جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ٹک ٹاک کی وجہ سے نوجوان کی ہلاکت ہوئی، سماجی رابطے کی ایپ استعمال کرنے والے بیشتر صارفین خود کو مشہور کرنے کے لیے خوفناک حد تک بڑھ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -