اشتہار

موبائل ایپلیکیشن نے نوجوان کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں موبائل ایپلیکیشن ’سری‘ نے نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب وہ برفیلے پانی ڈوب رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان کی جان بچنے کا واقعہ امریکی ریاست آئیوا میں اس وقت پیش آیا، جب 18 سالہ نوجوان گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی برفیلی میں جاپہنچی اور آہستہ آہستہ پانی میں ڈوبنے لگی۔

اپنے خوفناک تجربے کی تفصیل امریکی خبر رساں ادارے کو بتاتے ہوئے سیلسیڈو نے بتایا کہ ’میں نے اپنا موبائل تلاش کیا اور جب وہ نہیں ملا تو مجھے خیال آیا کہ میں مرنے والا ہوں لیکن اسی دوران میرے ذہن میں

- Advertisement -

’موبائل فون ایپلیکیشن سے مدد لینے کا خیال آیا‘۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ’میں دائیں مڑا تو سب کچھ دھندلا دھندلا لگ رہا تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کہاں جارہا ہوں‘ مجھے لگ رہا تھا کہ میں مرنے والا ہوں۔

سیلسیڈو کا کہنا تھا کہ میرا فون کھوچکا تھا لیکن مجھے ایپلیکیشن سری کا خیال آیا اور میں نے کہا ’ہے سری کال 911‘اور بعدازاں باالآخر میرا فون بھی مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سری کی وجہ سے فائرفائیٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیلسیڈو کو اس کی جیپ میں برفیلی ونبگو ندی میں ڈوبتے ہوئے پایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پانی کی طاقت کے باعث ڈرائیور دروازہ بھی نہیں کھول پا رہا تھا لیکن ایمرجنسی سروسز اس کی حفاظت کرنے میں اس کی رہنمائی کرنے میں کامیاب رہی۔

میسن سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ کریگ وارنر نے کہا کہ اس نے مسٹر سیلسیڈو سے کہا ، "آپ کو باہر جانا پڑے گا، میں ہر قدم پر آپ کے ساتھ موجود ہوں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوعمر کے ہاتھ جم رہے تھے اور اس نے اپنی ٹانگوں میں احساس کھو دیا تھا۔

نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ پانی بہت زیادہ طاقتور تھا جس کے باعث میں بہت ٹرپ تھا، لیکن میں نے بہت جدوجہد کی اور اس شخص نے بھی میری مدد کی جس کی وجہ سے میں نے اپنی پوری طاقت لگاکر خود کو پانی سے باہر نکالا۔

مسٹر سیلسیڈو نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی مدد کی اور اب ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں