19.8 C
Ashburn
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

لنچ باکس چھیننے پر جھگڑا، لڑکی پر طالبہ کا بلیڈ سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لنچ باکس چھیننے پر جھگڑے کے دوران لڑکی پر ہم جماعت طالبہ نے بلیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کے چہرے پر 17 ٹانکے آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بدھ کے روز نئی دہلی کے علاقے گلابی باغ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو 9ویں کلاس کی ہم جماعت طالبہ نے بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

دہلی پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا نوٹس لیا۔

- Advertisement -

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ بھی واقعے میں ملوث طالباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پولیس افسر کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر ہمیں یہ معلوم ہوا کہ سرکاری اسکول کے احاطے کے باہر لڑکیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ان میں سے ایک لڑکی نے دوسری لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا ہے۔

تاہم متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ اور اس کی دوستیں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کچھ لڑکیاں ان کی دوست سے لنچ باکس چھین کر بھاگ گئیں جب دوست نے انہیں واپس کرنے کو کہا تو انہوں نے مغلظات بکنا شروع کردیں۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق بعدازاں ان لڑکیوں سے جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں ہم جماعت طالبات نے اس پر بلیڈ سے حملہ کیا۔

14 سالہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے بعد کوئی بھی ان کی بیٹی کی مدد کے لیے نہیں آیا، بیٹی کے چہرے پر 17 ٹانکے آئے ہیں اس کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن کا بتانا ہے کہ جب اس کی دوستوں کے درمیان لڑائی ہوئی تو وہ صلح کروانے کی کوشش کررہی تھی لیکن اس پر ہی حملہ کیا گیا، پولیس ان لڑکیوں کیخلاف کارروائی کرے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد نابالغ ہیں اس لیے ان کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں