ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بلی کو بچانے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑگئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست انڈیانا میں بلی کو بچانے والا نوجوان درخت پر چڑھ کر پھنس گیا، محکمہ فائربریگیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شہری کو ریسکیو کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فائربریگیڈ رضا کاروں کے مطابق ایک 17سالہ نوجوان بلی کو درخت پر دیکھ کر اُسے بچانے کے لیے چڑھا اور پھر خود ہی پھنس گیا۔

اووین نامی نوجوان بلی کو بچانے میں تو ناکام رہا لیکن اُسے واپس اترنے کا راستہ نہ ملا جس پر اُس نے مدد کیلئے چلانا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درخت پر پھنسے نوجوان کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگوں نے تھوڑی دیر بعد محکمہ فائر بریگیڈ کو اس واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

بلی کو تقریباً 35 فٹ اننچائی پر دیکھ کر نوجوان اپنے طور پر ایک اچھا کام کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ اسے محفوظ طریقے سے اتار لیا جائے لیکن اسے لینے کے دینے پڑگئے۔

بعد ازاں فائربریگیڈ کے عملے نے کافی دیر کی محنت اور کوششوں کے بعد نوجوان کو بحفاظت درخت سے نیچے اتار لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں