تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

ویکسین نہیں لگواؤں گی، لڑکی درخت پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہیں لیکن بھارت میں اب بھی لوگ ویکسین لگوانے سے خوفزدہ ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں رینا نامی 18 سالہ لڑکی کورونا ویکسین سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لڑکی کے والدین اسے پکڑنے کے لیے بھاگے لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسے پکڑتے وہ درخت پر چڑھ گئی۔

مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے گاؤں منکاری میں پیش آیا، لڑکی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلتھ ورکر سرنچ پکڑے کھڑی ہیں اور رینا درخت پر چڑھی ہوئی ہے بعدازاں خاتون ورکر کے سمجھانے کے بعد وہ درخت سے اتر گئی، بعدازاں خاتون نے لڑکی کو کورونا ویکسین لگادی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اسی طرح کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ایک شخص ویکسین سے بچنے کے لیے گھر کی چھت پر چڑھ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -