جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بیٹے پر ڈالرز کی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

والدہ نے بیٹے کو سوشل میڈیا سے دور رہنے پر ہزاروں ڈالر انعام میں دے دیے۔

چھ سال پہلے امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے اپنے بیٹے سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ سوشل میڈیا سے دور رہے تو اس کی 18ویں سالگرہ پر اسے اچھا انعام دیا جائے گا۔

ریاست مینیسوٹا کی رہائشی خاتون لورنا گولڈاسٹرینڈ نے اپنے بیٹے سیورٹ کو 2016 میں چیلنج دیتے ہوئے پیشکش کی تھی اگر وہ سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرے گا تو اسے انعام سے نوازا جائے گا۔

- Advertisement -

بیٹے کی 18 ویں سالگرہ پر ماں نے چیلنج مکمل کرنے پر بیٹے کو 1800 ڈالرز انعام دے کر اسے خوش کردیا۔

Teen earns reward from mum for staying off social media

لورنا نے اپنے فیس بک پروفائل پر سیورٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ اس کا بیٹا اب متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس رکھ سکتا ہے۔

خاتون نے کہا کہ چھ سال پہلے میں نے Sivert کو 18 سال کی عمر تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے 1800 ڈالر کی پیشکش کی تھی حالانہ کہ یہ رقم ایک 12 سال کے بچے کے لیے 18 سال کے بچے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں