تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کورونا سے متاثر والد کو پانی دینے کے لیے ماں بیٹی کو روکتی رہ گئی (ویڈیو)

نئی دہلی: بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اور آئے روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اندھرا پردیش میں کورونا سے متاثر ہونے والے باپ کو پانی پلانے سے روکنے والی ماں کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ریاست آندھرا پردیش میں 50 سالہ شخص کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اسے گھر میں بھی داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔

زمین پر پڑے باپ کو اس کی بیٹی پانی پلانا چاہتی تھی تاہم والدہ اسے بازو سے پکڑ کر روکنے کی کوشش کرتی رہی، بیٹی بھی زور زبردستی کے بعد آخرکار باپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پانی پینے کے کچھ دیر بعد کورونا سے متاثرہ شخص کی موت ہوجاتی ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات دو لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -