بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی : کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے 15 سالہ لڑکا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر پتنگ لوٹتے ہوئے تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکر 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا،جس 15 سالہ لڑکا تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکرجان سےہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس نے بتایا جاں بحق بچے کی شناخت حمیر کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 15 سالہ نوجوان لیاری ایکسپریس وے اگرہ تاج کالونی کی قریب کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بھاگ رہاتھا کہ اچانک گاڑی کی زد میں اگیا، جس سے وہ موقع پر ہی انتقال کر گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی کےعلاقےکیماڑی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے بارہ سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دولہا اور اس کا والد فرار ہو گیا تاہم پولیس نے موقع سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں