تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں اسکولوں کو دھکمی آمیز ای میلز موصول، نوجوان گرفتار

لندن:برطانیہ میں اسکولوں کو دھمکی آمیزای میلزموصول ہونے پرملک بھر کے اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کیا گیا، برطانوی پولیس نےعوام میں افراتفری اورخوف ہراس پھیلانے کے الزام میں 19سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے بدھ کی درمیانی شب میں برطانیہ کے شہر ہارٹفورڈشائر کے علاقے واٹفورڈ سے 19 سالہ نوجوان کو انگلینڈ کے متعدد اسکولوں کو بذریعہ ای میل بلیک میل کرنے اور بم حملوں کی دھمکیاں دینے کے شبہے میں گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

برطانیہ کے 400 سے زائد اسکولوں کی انتظامیہ نے بم دھماکوں کے پیش نظر پیر کے روز اسکولز بند رکھے تھے، نیشنل کرائم ایجنسی( این سی اے) کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو ملنے والی دھکمی آمیز ای میلز میں ’خطرے کی کوئی بات نہیں‘ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی طالب علموں کی حفاظت کے لیے اسکولوں کو موصول ہونے والی ای میلز پر سنجیدگی سے تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز ایک نوجوان کو شک کی بنیاد پر گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کے برطانیہ کے متعدد اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں تھی جس کے بعد لندن، شمالی یارکشائر اور مانچسٹر سمیت کئی شہروں کے تقریباً 400 اسکولوں نے پیر کے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت میں گذشتہ سال دہشت گردی کے 4 بڑے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں 13 معصوم شہری ہلاک اور جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -