The news is by your side.

Advertisement

طالبہ نے طیارہ اُڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، ویڈیو وائرل

بیلجیم کی 19 سالہ طالبہ نے طیارہ اڑا کر ہوا بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کا مشن طالبہ کو اپنے خواب کی تعبیر مل گئی، بیلجیم کی 19 سالہ طالبہ زارا ردرفورڈ کو دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

زارا نے مہم کا آغاز گزشتہ برس اٹھارہ اگست سے کیا تھا اور شارک الٹرا لائٹ جہاز پر پانچ براعظم اور 52 ملکوں کی سیر کی۔

رپورٹ کے مطابق 51 ہزار کلو میٹر کے ایڈونچر سے بھرپور سفر کو مکمل کرنے میں زارا کو تین ماہ لگے۔

زارا کا تعلق بیجلیئم سے ہے اور وہ برطانوی شہریت کی حامل بھی ہیں۔ اپنے طویل مشن کے بعد ان کا طیارہ کورٹرے ویولجم ایئرپورٹ پر اترا جہاں صحافی ان کے منتظر تھے۔ طیارے سے باہرآکر انہوں ںے کہا کہ اگرچہ وہ کرسمس تک اپنا سفر ختم کرنا چاہتی تھیں لیکن کورونا وبا اور موسم کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

روس میں انہیں ویزا میں مشکلات پیش آئیں لیکن سائبیریا کی خون جمانے والی سردی میں انہیں پرواز میں بہت مشکلات پیش آئیں۔

اس سے قبل 2017 میں ان 30 سالہ امریکی خاتون نے اکیلے دنیا کے گرد چکر لگایا تھا لیکن زارا نے 19 برس میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان کا دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ انہوں نے ایک عام ہلکے پھلکے مائیکرولائٹ طیارے میں اپنا طویل سفر طے کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں