تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فاسٹ فوڈ اور چپس کا زیادہ استعمال نقصان دہ قرار

لندن: برطانیہ کے شہر برسٹول یونیورسٹی نے تحقیق کی ہے کہ  آلو کی چپس اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے جس سے نوجوان بینائی سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹول میں 17 سالہ نوجوان صرف فرینچ فرائس اور آلو کے چپس کھانے کے باعث مبینہ طور پر بینائی سے محروم ہوگیا، نوجوان گوشت اور سبزیاں ترک کرکے ساس اور چپس استعمال کرتا تھا، فاسٹ فوڈ اور برگر بھی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دئیے گئے ہیں۔

نوجوان اپنی خوراک پر توجہ نہیں دیتا تھا اور کئی سالوں سے آلو کے چپس، پرنگلز وغیرہ پر گزارہ کرتا اور سبزیوں اور گوشت سے دور بھاگتا تھا اور چپس سے ہی بھوک مٹاتا تھا۔

چپس پر گزارا کرنے کے باوجود مذکورہ نوجوان کا قد یا جسمانی حالت پر تو کوئی فرق نہیں پڑا البتہ اس کے سبب وہ 14 برس کی عمر میں آنکھوں کی روشنی سے محروم ہونا شروع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے جب ڈاکٹرز سے رجوع کیا تو اس نے آنکھوں میں روشنی کم ہونے اور جسم کی کمزوری کے ساتھ بال گرنے کی شکایت کی۔

ڈاکٹرز کو بھی اس کیس کا پتا لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ نوجوان کا قد اور جسامت بالکل ٹھیک تھی اس کے علاوہ ڈاکٹرز اس میں کوئی غذائی قلت کی تشخیص بھی نہیں کرسکے۔

ایک سال بعد نوجوان کے بال گرنا شروع ہوئے اور بینائی تیزی سے غائب ہونا شروع ہوگئی لیکن تب بھی ڈاکٹرز بیماری کی وجوہات جاننے میں ناکام رہے۔

برسٹول یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق نوجوان اپنی خوراک میں مناسب یکلوریز تو لے رہا تھا لیکن وہ وٹامن بی 12 کی شدید کمی کا شکار ہوا اور آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوگیا۔

تحقیق کے مطابق جسم کی نشونما کے لیے متوازن طور پر آئرن، وٹامن، فائبر اور پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا نوجوان کا اس طرح کا اقدام اس کو موت کے منہ میں بھی لے جاسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -