منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

منسوخ پاسپورٹ کیساتھ نوجوان 12 ممالک گھوم کر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی نوجوان منسوخ پاسپورٹ کے ساتھ امریکا، ترکی اور دیگر ممالک کے دورے کرتا رہا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمی نامی نوجوان اس وقت دنگ رہ گیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوچکا ہے اور وہ منسوخ شدہ پاسپورٹ کے ساتھ 12 ممالک کے بارڈرز عبور کر کے واپس آیا ہے۔

17 سالہ لڑکے نے جب عبوری ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست کے ساتھ دستاویزات جمع کراوئیں تو اسے بتایا گیا کہ اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوچکا ہے۔

جیمی کا کہنا ہے کہ وہ منسوخ شدہ پاسپورٹ کے ساتھ نیویارک، ترکی اور دیگر ممالک کے دورے کرچکا ہے لیکن امیگریشن کے دوران کسی نے بھی اس کے پاسپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

محکمہ پاسپورٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جیمی کو مقررہ فیس کے عوض موثر پاسپورٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی جسے لڑکے نے ٹھکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ تجدید کی بجائے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں