لاہور : مدرسے میں ساتذہ کے مبینہ تشدد سے چودہ سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ صدیقیہ کالونی میں مدرسے کا 14سالہ طالب علم اساتذہ کے مبینہ تشدد اور ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گیا۔
14سالہ حمزہ واجد مدرسہ جامع مسجد حیات میں پہلے درجے میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ماجد نامی ٹیچر نے تین روز قبل بچے پر تشدد کیا اور اسکو مرغا بنایا۔
والد نے الزام عائد کیا کہ بچے کا وزن 150کلو قریب تھا اوت حمزہ اکثر اساتذہ کے تشدد کی شکایت مجھ سے کرتا تھا ، بچہ تین روز قبل گھر آیا تو شدید بخار میں مبتلا ہو گیا ، رپورٹ سے معلوم ہوا ڈینگی مرض کی شکایت ہو گئی ہے۔
۔پولیس کے مطابق ورثا نے حمزہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے تاہم انتظامیہ کے افراد موقع سے فرار ہے۔
پولیس نے تھانہ بادامی باغ میں چودہ سالہ حمزہ کے والد واجد حسین کی مدعیت میں مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں محمد ماجد سمیت دیگر اساتذہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق بیٹے کو کھانا دینے مدرسہ گیا تو دیکھا محمد ماجد اور دیگر اساتذہ اس پر تشدد کر رہے ہیں۔
والد کا کہنا تھا کہ بیہوشی کی حالت میں بچے کو چھڑا کر میو اسپتال لے گیا جہاں وہ دو روز بعد دم توڑ گیا، پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔