تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پُراسرار بیماری میں مبتلا نوجوان کے 82 دانت

پٹنا: بھارت میں ڈاکٹر نے آپریشن کے بعد پراسرار بیماری میں مبتلا 17 سالہ نوجوان کے منہ سے 82 دانت نکال دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پٹنا کا 17 سالہ نوجوان نیتش کمار گزشتہ 5 سالوں سے ’اوڈونٹوما‘ کے مرض میں مبتلا تھا، ڈاکٹر کے مطابق ’اوڈونٹوما‘ ٹیومر کی ایک قسم ہے جس کے باعث دانتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔

نتیش کی حالت کئی سالوں سے علاج نہ ہونے کی وجہ سے بگڑ گئی تھی، سرجری سے پہلے اس کے اسکین کیے گئے جس میں معلوم ہوا کہ اس کے جبڑے میں شدید سوجن ہے۔

اسکین کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ دانتوں کی وجہ سے اس کا چہرہ بگڑ چکا تھا اور دانتوں کی ایک بہت بڑی تعداد گانٹھوں کی صورت میں اس کے جبڑے کے نیچے موجود تھی۔

ڈاکٹروں نے تین گھنٹے کی کامیابی سرجری کے بعد اس کے نچلے جبڑے سے 82 دانت کامیابی کے ساتھ الگ کردیے۔

اندرا گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر پریانکر سنگھ کا کہنا تھا کہ جب نتیش ہمارے پاس آیا تو اس نے جبڑے کی سوجن اور اپنی تکلیف سے آگاہ کیا، جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ اسے اوڈونٹوما ٹیومر ہے جو کہ دانتوں کی نشونما کرنے والے مادے میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نتیش کمار اب صحت مند ہے اور اسے جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -