ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جب دو کمسن لڑکیوں کا خطرناک بھالو سے آمنا سامنا ہوا! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست مینیسوٹا میں باغیچے میں پودے لگانے والی کم عمر لڑکیوں کے سامنے اچانک سیاہ فام بھالو آگیا، بھالو اور لڑکیوں کی ملاقات کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگئی۔

بھالو اور لڑکیوں کے آمنا سامنا ہونے کا دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی ریاست مینیسوٹا کا ہے جہاں ہیلی نیلسن 17 سال اور 15 سالہ ڈوری آرنڈٹ باغیچے میں بیٹھی ہوئی پودے لگا رہی تھیں۔

باغبانی کے دوران دونوں لڑکیوں نے سر اٹھایا تو انہیں سامنے بلیک لیب (کتے کی نسل) نظر آیا، پھر نیلسن نے چونکی اور بولی کہ نہیں! یہ بلیک لیب نہیں بلکہ کالا بھالو ہے۔

گھر کھڑکی پر کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں باغبانی میں مصروف تھی کہ اچانک کالے بھالو کو دیکھ کر سیڑھیوں پر دوڑنے لگیں اور اپنی جان بچائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں