اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام، سلامتی کونسل کی قرارداد سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بےمثال قومی عزم،اجتماعی دانش و قربانی سے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں فتح حاصل بھی کیا، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی مؤثرحکمت عملی کارگرثابت ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پالیسی گائیڈلائنز سے تمام فریقین کو قرارداد کو سمجھنے میں مددملےگی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تین اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی دہشت گردی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد منظور کی گئی تھی، اس موقع پر پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کا پل تعمیر کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف تھی، متذکرہ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام اور مذاہب کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مغرب میں نسل پرستوں میں انتہاء پسندانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے، ایسا نظریہ یا سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہم مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر نفرت، استحصال کا نشانہ بننے نہیں دے سکتے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں