اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت ترجیحی بنیاد پرپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پرکام جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ذرائع ابلاغ کے وفد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چینی وفد کا استقبال کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے چینی وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان میں جو بھی اقتدارمیں آتا ہے وہ ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے سی پیک منصوبے پر کام جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے یہ بھی کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے عوام کے لیے مشترکہ ثمرات اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ اس منصوبے سے پورے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔
سی پیک کی کامیابی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا‘ نگراں وزیر خارجہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیکیج کو سی پیک سے مشروط کرنا درست نہیں ہے، کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔