اشتہار

انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے: تہمینہ جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کونسل کو گمراہ کر رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے، بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کی آزادی سلب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی انسانی حقوق کونسل کو گمراہ کرنے کی سازش ناکام ہوگی، بھارت نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔

- Advertisement -

نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے تاکہ حقائق آئیں، انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے۔

تہمینہ جنجوعہ نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بند فوری ختم کی جائے۔

خیال رہے کہ مورخہ 26 اگست2019 کو جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےخصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔

بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

اس موقع پر انہوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں