تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

میڈیا بلیک آؤٹ اور یوٹیوب کی بندش پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل

سرکارکی جانب سے پاکستان میں تاریخ کے بدترین میڈیا بلیک آؤٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور ردعمل کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت دستورشکنی اور انسانی حقوق کی پامالی میں ہر حد عبور کر رہی ہے دستوری ڈھانچہ ایک جانب رکھ کرپاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کےکریک ڈاؤن کے بعد انٹرنیٹ یریلغار کر کے نئی گراوٹ کاثبوت دیا گیا یوٹیوب، انٹرنیٹ کی بندش نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کیلئےتباہی کاگھڑا کھود دیا ہے، انٹرنیٹ پرحکومتی نقب زنی نے پوری ڈیجیٹل دنیامیں منفی پیغام بھیجاہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ دنیا بھر سے امپورٹڈ سرکار کی شرمناک حرکت پرتشویش وخدشات کا اظہار سامنے آ رہا ہے آزادی اظہار اور اطلاعات تک رسائی پرپاکستان عالمی معاہدوں کاحصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کاجنازہ نکالنےک ی ہرگز اجازت نہیں دے گی انفارمیشن بلیک آؤٹ کی شرمناک حرکت کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی تم جتنا عمران خان کی آواز دبانے کی کوشش کرو گے، قوم اتنی ہی شدت سےانکی جانب لپکےگی۔

Comments

- Advertisement -