پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کو رہا کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل حراست میں پارلیمنٹ لاجزمیں رکھا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل حراست میں پارلیمنٹ لاجزمیں موجود رہنے والے پی ٹی آئی ایم این ایز کو رہا کردیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
رہا ہونے والوں تحریک انصاف کے ایم این ایززمیں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص اور اویس احمد چھٹہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ایم این ایزکی گرفتاری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف اور چار دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔
اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف کو 4 ماہ کےلیے معطل کیا تھا، معطل اہلکاروں میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئراسسٹنٹ، عبید اللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل تھے۔
ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی کو گرفتار ایم این ایزکو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔