تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

مہنگائی مارچ نکالنے والوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیں، خرم شیرزمان

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ نکالنے والوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیں۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان کے چہروں کو بے نقاب کردیا، مہنگائی مارچ نکالنے والوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری ختم ہورہی ہے، نوجوان پاکستان سے باہر نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، بدترین مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد حل الیکشن ہے۔

Comments

  • العلامات
  • -