تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا ‏نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے امیدہےآج کل میں معاملات درست ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حقیقت سمجھتے ہوئے علما ہمارا ساتھ دیں ہم چاہتے تھےیہ مسئلہ بہتری کے ‏ساتھ حل ہو۔

دوسری جانب اہور پولیس کی جانب سے پرتشددواقعات میں ملوث افرادکوگرفتارکرنےکی حکمت ‏عملی تیار کرلی گئی، سی آئی اے پولیس کو شرپسندوں کو گرفتارکرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

سی آئی اے پولیس شرپسندوں کی نشاندہی کیلئےویڈیوزکررہی ہے ، گرفتاری کے خوف سے ‏سیکڑوں شرپسند روپوش ہو گئے ہیں۔

ہنگاموں کےدوران 2پولیس اہلکارشہیداور500کےقریب زخمی ہو ئے تھے ، پولیس نےہنگامہ آرائی، ‏توڑپھوڑ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کررکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -