تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ‘ اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر احتجاج کی کال منسوخ کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پیر حمید الدین سیالوی نے مختصر مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اعلان کیا گیا کہ معاملات کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ختم نبوتﷺپرایمان مسلمان کےعقیدےکالازمی جزوہے۔پرامن سیرت النبی اورختم نبوت کانفرنسزہوں گی۔ ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ میری درخواست پرسیالوی صاحب نےاحتجاج کی کال منسوخ کردی۔ ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے بھرپور کوشش کی کہ ہمارے درمیان اختلافات پید کیے جائیں ‘ تاہم حمید الدین سیالوی سےاچھارشتہ ہےجوہمیشہ قائم رہےگا۔

 پیرحمیدالدین سیالوی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

خادمِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی کے تحفظات دور کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی ان سے وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی معافی اور دیگر تمام تر معاملات طے کرے گی۔

واضح رہے کہ علماء اور مشائخ نے رانا ثنا اللہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس ضمن میں اب تک دو بار سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعت بنا کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ داتا دربار پر نفاذِ نظام مصطفیٰ کے لیے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان متوقع ہے، جدوجہد کو تحریک تحفظ ناموس رسالت سیال شریف کا نام دیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -