پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں‌ گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کرپشن سے خاتمے اور لٹیروں کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ ’’تحریک احتساب‘‘ ریلی کا آغاز کردیا گیا، پارٹی رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے تحریکِ احتساب ریلی کا آغاز پشاور سے کردیا گیا جس کی سربراہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کررہے ہیں، ریلی میں شرکت کے لیے کارکنوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود ہے۔

تحریکِ احتساب کا کارواں جی ٹی روڈ پشاور پہنچ گیا جہاں چیئرمین تحریک انصاف سمیت شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماء خصوصی کنٹرینر پر موجود ہیں، یار رہے یہ وہی کنٹینر ہے جو دو سال قبل استعمال کیا گیا۔ ریلی کے سیکورٹی کے فرائض مقامی پولیس کے ساتھ ٹائیگر فورس کے رضا کار سرانجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان کی آمد پر کارکنان کی جانب سے اُن کا شاندار استقبال کیا گیا، تحریک احتساب ریلی کے شرکاء سے عمران خان مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کریں گے اس ضمن میں پہلا خطاب جی ٹی روڈ زکوٹی پل کے قریب کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آج کرپشن کے خلاف باقاعدہ آغاز کررہے ہیں اب ہم رکیں گے نہیں بلکہ آگے بڑھیں گے، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’تحریک احتسابِ ریلی میں عوامی کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اب نیا پاکستان جلد بنے گا جہاں قانون کی بالادستی ہوگی اور ہرشخص اس کے ماتحت ہوگا، عمران خان کا کہنا تھا ’’میں آپ تمام لوگوں کو تحریک احتساب میں خوش آمدید کہتا ہوں اور دیگر پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں یہ آپ کا پیسہ ہے اور آپ کو ہی ملنا چاہیے‘‘۔

IMRAN KHAN POST 1

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’’چھوٹا سا حکمراں طبقہ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جارہا ہے اور جب اُن سے عوام کے پیسے کا حساب مانگا جائے تو وہ جواب نہیں دیتے، کرپشن کے باعث ادارے تباہ ہورئے ہیں حکمرانوں کے خلاف نیب یا کوئی بھی ادارہ کارروائی نہیں کرتا بلکہ اسحاق ڈار سمیت دیگر معززین کو منی لانڈرنگ کرنے پر باعزت بری کردیا جاتا ہے‘‘۔

IMRAN KHAN POST 2

اُن کا مزید کہنا تھاکہ ’’کرپشن کے باعث غریب آدمی کے حالات مزید خراب ہوتے ہیں اور امیر آدمی کی دولت میں اضافہ ہوتا رہتاہے، اس ناسور کے خاتمے تک تحریک چلائیں گے اور اپنی جدوجہد کو اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعظم اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش نہیں کردیتے، ہم اُس وقت تک سڑکوں پر رہیں گے جب تک ادارے ٹھیک اور حکمران قانون کے ماتحت نہیں ہوجاتے ۔

IMRAN KHAN POST 3

چیئرمین تحریک انصاف زکوٹی کے مقام پر خطاب کے بعد خیر آباد کے لیے روانہ ہوگئے جہاں مرکزی خطاب کیا جائے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے معروف ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ریلی میں موجود کارکنان کی جانب سے عمران خان کے حق اور کرپشن کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

PTI-Post
تحریک انصاف کے کارکنان ریلی میں شرکت کے لیے روانہ

 

اس موقع پر ضلع ناظم پشاور نے اے آر وائی کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’احتساب کے بغیرملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، کرپشن سے عاجز لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتے ہیں، عوام کا ماننا ہے کہ احتساب ملک کی ضرورت ہے اور یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے عناصر کے خلاف آواز بلند کی جائے کیونکہ احتساب کے بغیر ملک کو ترقی دینا ممکن نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریلی میں شرکت کررہے ہیں، ریلی میں حکومتی فنڈ یا وسائل استعمال نہیں کیے جارہے ، ضلعی ناظم نے مزید کہا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف خصوصی کنٹرینر میں 10 سے 11 بجے کے درمیان پہنچیں گے جس کے بعد ریلی کا باقاعدہ آغاز کیاجائے گا اور یہ اٹک پُل کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی‘‘۔

PTI-Post-1
خصوصی کنٹرینر

 

چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنوں کے نام جاری خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’’جب کرپشن کے خلاف آوازاٹھائی جائے تو حکمران جواب دینے کے بجائے الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں، مفتی اعظم جواب نہیں دینا چاہتے مگر وہ یہ بھول گئے کہ یہ پیسہ عوام کا ہے اور انہیں جواب دینا ہوگا‘‘۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ’’کرپشن ملک کا سب سے بڑا ناسور ہے اس کے خلاف عظیم تحریک کا آغاز کیا جارہاہے تاکہ کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے، اس تحریک کے ذریعے عوام کی خواہش کے مطابق حکمرانوں کو بھی قانون کے ماتحت لائیں گے‘‘۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسمبلی اراکین کو ہدایت جاری کیں کہ وہ ’’وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کےبجائے اپنے حلقے میں موجود رہیں اور عوام کی بڑی تعداد کی گزرگاہ پر موجود رہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے جہانگیر ترین اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اور تحریک احتساب ریلی کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی‘‘۔

تحریک احتساب ریلی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کے لیے خصوصی کنٹرینر تشکیل دیا گیا ہے جس میں صوفہ سیٹ سمیت اے سی اور دیگر سہولیات کا انتظام بھی کیا گیا ہے، کنٹرینر میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سفر کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں