تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

راولپنڈی پہنچنے سے پہلے راستے کلیئر کردیے جائیں ورنہ ذمہ دار حکومت ہوگی،طاہرالقادری

راولپنڈی : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میرے راولپنڈی پہنچنے سے پہلے راستے کلیئر کردیے جائیں ونہ ذمہ دار حکومت ہوگی.

تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ قصاص مارچ دراصل پاکستان بچاؤمارچ ہے لیکن حکومت نے رکاوٹیں ڈال کر ہر چیز سیل کردی اورایسا حصار بنایا گیا کہ ایک مکھی بھی پر نہیں مار سکتی.

راولپنڈی روانگی سے پہلے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ”نواز شریف صاحب کچھ بھی کرلیں،میں راولپنڈی روانہ ہورہا ہوں“.

عوامی تحریک کے سربراہ نے راستوں کی بندش کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کنٹینر ہٹانے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ راستے کھول دیے جائیں تو پرامن احتجاج کی ذمہ داری میں لیتا ہوں.اگر راستے نہ کھلے تو پھر جو بھی ہوگا ذمہ دار حکومت ہوگی.

عوامی تحریک کی قصاص ریلی میں عوامی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے کارکن شریک ہوں گے.

ڈاکٹر طاہر القادری نےگزشتہ روزاس مارچ کی قیادت خود کرنے کا اعلان کیا تھا.اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلی سے خطاب کریں گے.

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادی کی سیکورٹی کے لیے پانچ پولیس اہلکاروں پر مشتمل اسکواڈ بھیجا گیا لیکن انہوں نےپنجاب حکومت کی سیکورٹی لینے سے انکار کردیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے ڈاکٹر طاہر القادری نے پولیس افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرکے ان کو روانہ کردیا۔


 شیخ رشید نے حکومت کو دو گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا


راولپنڈی میں لال حویلی کے سیل راستے کھولنے کے لیے عوامی  مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دو گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو گھنٹے میں تمام راستے نہ کھلے تو پھر ریلی اسلام آباد جائے گی

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں احتجاج سے نہیں روک سکتی۔7 نومبر 1968 کو بھی لاشیں لے کر آئے نواز شریف کے ضمنی الیکشن میں بھی لاشیں لے کر آئے۔

انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ 2 گھنٹے کے اندر راستے کھول دو ۔اگر لال حویلی کے راستے نہ کھلے تو7 بجے ایک ریلی اسلام آباد اور ایک ریلی ایئرپورٹ جائے گی۔


  لال حویلی کو پولیس نے سیل کردیا


اس سے قبل شیخ شید کا کہنا تھا کہ حکومت انا کا مسئلہ بناکر راستے روک رہی ہے۔لال حویلی کے اطراف گلی محلے سیل کرکےحالات خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے.

شیخ رشید نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں کہا کہ حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی.انہوں نے کہا کہ حکومت سارا شہر بھی بندکردےتوبھی ریلی نہیں روک سکتی.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ریلی کی قیادت کرنی ہے جبکہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 1 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے.

*کل لاکھوں‌ لوگ سڑکوں‌ پر ہوں‌ گے، طاہر القادری، خصوصی گفتگو

یاد رہے گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ کل ہمارے احتجاج کے پہلے مرحلے کا آخری فیز ہونے جارہا ہے، لاکھوں لوگوں سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے تاکہ اگلے راؤنڈ کا موقع ہی نہ آئے.

Comments

- Advertisement -