تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بی ایس ایف کے سابق فوجی تیج بہادر نے مودی پرسوالات کی بوچھاڑ کردی

نئی دہلی : بی ایس ایف کے سابق فوجی تیج بہادر نے انکشاف کیا 997جوانوں نے خود کشی کی ہے لیکن حکومت بتاتی نہیں اور کہا وہ مودی سے پلوامہ حملے پر سوال کریں گے، پاکستان ہر روز سر چڑھ کر بولتا ہے اور یہ صرف الیکشن کے وقت بولتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کو سابق بھارتی فوجی افسر نے آئینہ دکھا دیا، بی ایس ایف کے سابق فوجی تیج بہادر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مودی پرسوالات کی بوچھاڑ کردی اور کہا مودی جی بتائیں ملک میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہوئی ، تو پلوامہ کا حملہ کیسے ہوا؟انہوں نے پلوامہ حملے کی تحقیقات کیوں نہیں کروائی؟

سابق بھارتی فوجی کا کہنا تھا حالات اچھے ہیں تو بہت سےجوان میری انتخابی مہم کی حمایت کیوں کر رہےہیں؟

 بھارتی سینا میں997  جوانوں نے خودکشی کی

تیج بہادر نے بتایا کہ سرکار خودکشی کرنے والے فوجیوں کو شہید قرار دیتی ہے ، بھارتی سینا میں نو سو ستانوے جوانوں نے خودکشی کی لیکن سرکار نے سات سو پچہتر کو شہید قراردیا۔

تیج بہادر نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر روز سر چڑھ کر بولتا ہے اور یہ صرف الیکشن کے وقت بولتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا مودی سرکارمیں بدعنوانوں کوتحفظ دیا جاتاہے اور اس کیخلاف آواز اٹھانے والوں کوختم کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

خیال رہے سماج وادی پارٹی کی جانب سے تیج بہادر وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

تیج بہادر کا کہنا تھا الیکشن لڑنے کا مقصد ہارجیت نہیں دکھانا ہے، مودی سرکارنے کس طرح فوج کوناکام کیا،  بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فوجیوں کے نام پرووٹ مانگتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

بعدا زاں بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -