جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

مودی بریانی کھانے پاکستان جاسکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم کھیلنے کیوں نہیں؟ تیجسوی یادیو

اشتہار

حیرت انگیز

بہار : چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر بھارتی سیاستدان بھی مودی حکومت کی دوغلی پالیسی کے خلاف پھٹ پڑے۔

اس حوالے سے بھارتی ریاست بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادیو کہا کہنا ہے کہ مودی بریانی کھانے پاکستان جاسکتے ہیں تو بھارتی ٹیم کرکٹ کھیلنے کیوں نہیں جاسکتی؟

اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے تھا، کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کرنے والے ٹھیک نہیں کررہے، کھیل کے میدان میں کھیل ہوتا ہے، جنگ نہیں۔

Tejashwi Yadav

واضح رہے کہ تیجسوی یادیو بھارت کے سینئر سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے صاحبزادے ہیں جو ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری بار سال 2008 میں ایشیا کپ میں شرکت کیلیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دونوں حریف ٹیموں کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012-13 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی۔ تاہم، اس کے بعد سے پاک بھارت سیاسی تعلقات میں خرابی کے باعث دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے آتی ہیں۔

’مزید پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو3 بورڈز کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی‘

اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو تین بورڈز کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔
بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل ٹھیک ہے اگر یہ کینسل ہوگیا یا ٹورنامنٹ ہی منسوخ ہوگیا تو بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں