تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

تیزرفتار بس مکان میں گھس گئی

نئی دہلی : بھارت میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر گھر میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک بس حادثہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ میں گزشتہ روز پیش آیا جب ایک بس تیز رفتاری کے باعث گھر میں جاگھسی۔

مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹراویلس نامی ایجنسی کی بس راجستھان سے ای پی کے وشکھاپنٹم کی جانب جارہی تھی کہ اچانک بس کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

ڈرائیور نے بس کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم بس کا توازن بگڑ چکا تھا جس کے باعث بس 36 مسافروں سمیت مکان میں ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاکہ بس کے بے قابو ہونے کا پتہ لگایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -