جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے رنجل منڈل میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔

پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ پیگڑا پلی کے مضافات میں کھیتوں کے قریب یہ برقی تار لگائے گئے تھے۔ تاہم پولیس مزید تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے اور حادثے کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست بہار میں پٹنہ کے مغربی چمپارن ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان ٹرین کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

رپورٹس کے مطابق تین نوجوان فرقان عالم، سمیر عالم، اور حبیب اللہ انصاری جو نارکٹیہ گنج-مظفر پور ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر پب جی گیم کھیلنے میں مصروف تھے، جنہیں ٹرین نے روند ڈالا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے حادثے کے وقت کانوں میں ایئر فونز لگائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹرین کے قریب آنے کا احساس نہیں ہوا۔

سیروتفریح کیلیے آنے والے جوڑے کی المناک موت

لواحقین پر بچوں کے مرنے کی خبر بجلی بن کر گری، جبکہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں