بھارت کے تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں شوہر نے بیوی کو صرف اس لئے قتل کر دیا کہ شادی کے 20 سال بعد بھی انہیں اولاد نہیں ہوئی تھی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قتل کے بعد ملزم نے بیوی کی نعش کو کئی دنوں تک گھر میں ہی رکھا، جس کے باعث تعفن اُٹھنا شروع ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق کوڈمیال کے مہندر کی شادی ممتا نامی خاتون سے ہوئی تھی جبکہ ان کے خاندان میں جائیداد کے معاملہ پر تنازعات بھی چل رہے تھے۔
قاتل مہندر اور اس کے والدین ممتا کو ذہنی اذیت دیا کرتاتھے، کیونکہ اسے اولاد نہیں ہوئی تھی، اس سازش کے تحت، مہندر نے گزشتہ ماہ 26 تاریخ کو اپنے ہی گھر میں اپنی بیوی ممتا کو قتل کر دیا۔
قاتل نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی ہے، جب ممتا کے والدین نے اس سے اور اس کے خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا۔
ممتا کے والدین شک کی بنیاد پر اس کے گھرپہنچے جہاں انہوں نے گھر میں ممتا کی لاش دیکھی۔ ممتا کی ماں پدما کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مہندر کو گرفتار کرلیا۔
اس سے قبل بھارت کی ریاست اتر پردیش کے گاؤں بنجاریا میں شادی کے اگلے ہی دن دولہے کی پراسرار موت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 22 سالہ انکت کی شادی 30 اپریل کو حسن پور گاؤں کی رہائشی لڑکی سودھا سے ہوئی جبکہ یکم مئی کو دلہن رخصتی کے بعد سسرال پہنچی۔
یکم مئی کی شام 6 بجے دولہا گھر سے باہر گیا اور اچانک لاپتا ہوگیا، اہل خانہ رات بھر انکت کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
اگلے دن یعنی 2 مئی کو خبر ملی کہ انکت کی لاش گاؤں کے باہر ایک جگہ سے برآمد ہوئی ہے، یہ خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ نئی نویلی دلہن صدمے میں چلی گئی۔
شام میں صحنایا کے میئر بیٹے سمیت قتل
معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دولہے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔