اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

پی ٹی ٹیچر کی چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کاراج برقرار ہے، خواتین مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں، بھارت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں ایک اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

معاملہ سامنے آنے پر بچی کے رشتہ داروں اور مقامی افراد نے اسکول پر دھاوا بول دیا، اس دوران شدید احتجاج کیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق پی ٹی ٹیچر ناگراجو نے چھٹی جماعت کی 11 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ ہفتہ کے روز جنسی زیادتی کی تھی، بچی کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زیادتی کا انکشاف ہوا، متاثرہ بچی کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر ملزم پی ٹی ٹیچر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔

اس سے قبل بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھرا میں تین افراد 13 سالہ دلت بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اُترپردیش کے شہرمتھرامیں 13سالہ دلت لڑکی کیساتھ چلتی کار میں 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کی، 3 نوجوانوں نے بچی کو نشہ آور پانی پلایا اور وین میں ڈال دیا، جس کے بعد ویران علاقے کی طرف لے گئے، نوجوانوں نے بچی کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اُسے فلائی اوور کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔

اسکول پرنسپل نے زیادتی میں ناکامی پر 6 سالہ بچی کی جان لے لی

متاثرہ بچی کے خاندان نے زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کیساتھ زیادتی ہوئی ہے تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تینوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں